لکی مروت: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں گزشتہ روز ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی میت اسلام آباد سے لکی مروت پہنچا دی گئی۔
مفتی عبدالشکور کی نمازِ جنازہ لکی مروت میں واقع آبائی گاؤں تاجبی خیل میں دوپہر 2 بجے ادا کی جائے گی۔
علاقے میں پولیس کی جانب سے سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے، جنازہ گاہ اور راستوں میں پولیس نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
قبل ازیں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی نمازہ جنازہ گزشتہ روز اسلام آباد میں ادا کی گئی تھی۔
نمازہ جنازہ جامعہ دارالسلام سیکٹر جی 6 میں مولانا فضل الرحمان نے پڑھائی، نماز جنازہ میں ارکان پارلیمنٹ سمیت علماء اور جے یو آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، طارق فضل چودھری اور دیگر ممبران بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔