رائیونڈ : دو کاروں کے درمیان تصادم، 4 افراد جاں بحق

Published On 14 April,2023 04:11 am

رائیونڈ : ( دنیا نیوز ) صوئے آصل روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق صوئے آصل روڈ پر دو کاروں کے درمیان تصادم کے باعث خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

حکام نے بتایا کہ ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیوں کے بعد حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

دوسری جانب حادثے کے عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

Advertisement