اسلام آباد : کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم ، 3نوجوان جاں بحق

Published On 09 April,2023 03:48 pm

اسلام آباد: (دنیانیوز ) اسلام آباد ایکسپریس وے پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 3نوجوان جاں بحق ہوگئے ۔

افسوس ناک واقعہ اسلام آباد کے تھانہ کھنہ کے سامنے پیش آیا جہاں کار اور ٹرک کےدرمیان تصادم تین نوجوانوں کی جان لے گیا ، حادثے میں ایک نوجوان زخمی بھی ہوا ہے ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو موقع پر پہنچ گئیں اور نعشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا ۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں عباس شاہ، عباس احمد اور سعد احمد شامل ہیں، تینوں جاں بحق اور زخمی نوجوان ایک ہی محلے کے رہائشی تھے۔