اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس کے باہر سے مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم بلاک کی جانب سے آنیوالے ایک شخص کو وزیراعظم ہاؤس کی دیوار کے باہر سے گرفتار کیا گیا ۔
سکیورٹی عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ شخص کو حراست میں لیا ۔
پولیس کی ابتدائی تحقیق کے مطابق زیر حراست شخص سوات کا رہائشی ہے اور ذہنی طور پر مفلوج ہے جبکہ اس کی عمر 30 سال ہے، راستہ بھولنے کی وجہ سے متعلقہ شخص غلطی سے وزیراعظم ہاؤس کی طرف آگیا ۔