رحیم یار خان: تیز رفتار کار ٹرالر سے جاٹکرائی، 3 افراد جاں بحق،3 زخمی

Published On 12 April,2023 05:27 pm

رحیم یار خان: (دنیا نیوز) تیز رفتار کار ٹرالر سے جاٹکرائی جس کے نیتجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ موٹروے M5 پر ترنڈہ انٹرچینج کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر ٹرالر سے جاٹکرائی، حادثے میں کار سوار 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں اور شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔