مریدکے: بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق

Published On 07 April,2023 06:00 pm

مریدکے: (دنیا نیوز) تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

افسوسناک واقعہ کالا خطائی روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا، بس تلے کچلنے جانے سے 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس شاہدرہ سے نارنگ منڈی جارہی تھی، جاں بحق ہونیوالے موٹرسائیکل سوار دونوں ماما بھانجا تھے۔

جانبحق افراد کی شناخت طاہر اور قمر کے نام سے ہوئی ہے، ریسکیو نے نعشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا۔