پشاور : کنٹینرز میں تصادم سے آگ بھڑک اٹھی، ایک شخص جاں بحق

Published On 14 April,2023 07:17 am

پشاور : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے مال منڈی رنگ روڈ کے مقام پر 2 کنٹینرز میں تصادم کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ دو افراد آگ سے جھلس گئے ، فائر فائٹرز نے پیشہ وارانہ طریقے سے آگ پر مکمل قابو پا لیا ہے۔

ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد اور جاں بحق شخص کی ڈیڈ باڈی کو ریکوری ویکل کے ذریعے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔