اسلام آباد: (دنیا نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مفتی عبدالشکور کی وفات جماعت، میری ذاتی زندگی اور علاقے کیلئے بہت بڑا نقصان ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مفتی عبدالشکور کی جماعتی، سماجی، تدریسی اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، کل ہی قومی اسمبلی میں انہوں نے اپنے علاقے میں امن و امان کیلئے آواز بلند کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور ٹریفک حادثے میں جاں بحق
انہوں نے مزید کہا مفتی عبد الشکور درویش صفت انسان تھے، انہوں نے حجاج کی خدمت کی، اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، دعا ہے کہ اللہ کریم ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے، یہ غم صرف ان کے اہل خانہ کا نہیں، میرا اور پوری جماعت کا غم ہے۔