کماہاں: (دنیان نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان نے زمان پارک کے باہر احتجاج کرتے ہوئے مہر شرافت علی سے پی پی 158 کا ٹکٹ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
مظاہرین نے زمان پارک کے باہر احتجاج کرتے ہوئے پیرا شوٹرز نامنظور کے نعرے لگائے، مظاہرین نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے مہر شرافت علی سے ٹکٹ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پی پی 158 کے کارکنان کے ساتھ ہمیشہ ظلم کیا گیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اس بار بھی پیرا شوٹر مہر شرافت علی کو ٹکٹ دے کر کارکنان کی حق تلفی کی ہے، پی پی 158 سے مہر شرافت کسی صورت قبول نہیں، عمران خان پی پی 158 سے کسی مقامی رہنما کو ٹکٹ دیں۔