طورخم: (دنیا نیوز) طورخم بارڈر پر پاکستان آرمی کی طرف سے جاری امدادی کاروائیوں کے دوران پھر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی تاہم امدادی ٹیمیں اور دیگر افراد محفوظ رہے۔
تین روز گزرنے کے بعد بھی لینڈ سلائیڈنگ کا ملبہ ہٹانے کیلئے پاک فوج کی جانب سے امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے، عید کے موقع پر بھی قوم کی خوشیوں کو قائم رکھنے کیلئے فوجی جوان شاہراہ کی مکمل بحالی تک امدادی کام جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج نے طور خم بارڈ پر ملبے تلے دبے پانچویں شخص کی لاش نکال لی
پاکستان آرمی انجینئرز، آرمی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں، متعدد ڈمپرز اور دیگر آلات کے ذریعے متاثرہ علاقے میں مشکلات باوجود امدادی سرگرمیوں کو مکمل کرنے کیلئے پر عزم ہیں، قوم کی دعاؤں اور اللہ کی مدد سے پاک فوج جلد صورتحال پر قابو پا لے گی، آخری متاثرہ فرد کو نکالنے تک امدادی کام جاری رکھا جائے گا۔