گجرات: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ملاقات کی۔
ملاقات کے موقع پر وفاقی وزیر چودھری سالک حسین اور چودھری شافع حسین بھی موجود تھے، تمام افراد نے الیکشن میں چودھری شافع حسین کا بھرپور ساتھ دینے کا بھی اعادہ کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کا ایجنڈا پاکستان کو مشکلات سے نکالنا ہے، ملکی معیشت کو مل کر ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔
چودھری شجاعت نے کہا کہ مسلم لیگ نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی کی سیاست کی اور آگے بھی یہ سفر جاری رہے گا، سب کو کہتا ہوں مل بیٹھ کر باہمی اتفاق سے ملکی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں۔