جھنگ: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ق) کے چیف آرگنائزر چودھری سرور نے کہا ہے کہ سیاستدان حکومت پاکستان میں کرتے ہیں اور پیسہ چوری کر کے باہر رکھتے ہیں۔
جھنگ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ شیر نے چیر پھاڑ کر دی اور بلے نے غریب کی ٹانگیں توڑ دیں، بلے نے تو لوٹ مار کی انتہا کر دی، پاکستان مسلم لیگ کا انتخابی نشان ٹریکٹر ہوگا، اب ٹریکٹر ہی شیر اور بلے کی انشاء اللہ مرمت کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کے امیر آدمی اور سیاستدانوں کے پیٹ ہی نہیں بھرتے، پاکستان کا برسراقتدار ٹولہ پیسہ بنانے کے علاوہ کچھ نہیں کرتا، پاکستان میں ہر نعمت ہے بس کرپٹ ٹولے سے جان چھڑانے کی ضرورت ہے، ٹریکٹر چلے گا تو ملک میں خوشحالی آئے گی۔