طورخم: (دنیا نیوز) پہاڑی تودہ گرنے کے 5 روز بعد ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا۔
طورخم میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے سے 8 نعشیں اور 12 زخمی افراد نکال لئے گئے جبکہ ملبے سے 27 ٹرک اور کنٹینرز کو نکال کر ایک مشکل مشن کو مکمل کیا گیا۔
فوج، ایف سی ، 1122 اور سول انتظامیہ نے مل کر ریسکیو آپریشن مکمل کیا۔
متاثرہ افراد اور خاندانوں نے ریسکیو کوششوں پر پاک فوج سے اظہار تشکر کیا ہے۔
واضح رہے کہ چار روز قبل طورخم ایکسپورٹ روڈ پر پہاڑی تودہ گرنے سے کئی کنٹینرز اور کارگو گاڑیاں دب گئی تھیں۔
ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ سے جاں بحق افراد کا تعلق افغانستان سے ہے، ریسکیو آپریشن کے دوران 25 سے زائد کنٹینرز بھی ملبے سے نکالے گئے۔