پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا

Published On 23 April,2023 02:07 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری 5 میچوں کی ٹی 20 سیریز کا آخری میچ کل بروز سوموار کو کھیلا جائے گا۔

گرین شرٹس کو 5 میچوں کی سیریز میں1-2کی برتری حاصل ہے، پاکستان نے پہلے 2 میچز میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی جبکہ تیسرے میچ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا چوتھا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا اور اب آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔