راولپنڈی: (دنیا نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگرعدلیہ کافیصلہ نہ ماناگیا تو آئین اور قانون کے خلاف بغاوت کرنے والے کٹہرے میں ہوں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 27 اپریل بروز جمعرات کو کام سیدھے ہوں گے یا نہیں اس کا فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔
27اپریل بروزجمعرات کام سدھ ہونگےیامدھ ہونگےاس کافیصلہ سپریم کورٹ کرےگی۔یہ کہناکےالیکشن کےدن خانہ جنگی ہوگی بیوقوفی اورکم عقلی کی دلیل ہےاگرعدلیہ کافیصلہ نہ ماناگیاتوآئین اورقانون کےخلاف بغاوت کرنےوالے اسی کےکٹہرے میں ہوں گےعدلیہ ٹھوک کرآئین اور قانون کافیصلہ دے قوم ساتھ کھڑی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 23, 2023
شیخ رشید نے کہا کہ یہ کہنا کہ الیکشن کے دن خانہ جنگی ہوگی بیوقوفی اور کم عقلی کی دلیل ہے، اگر عدلیہ کا فیصلہ نہ مانا گیا تو آئین اور قانون کے خلاف بغاوت کرنے والے اسی کے کٹہرے میں ہوں گے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ ٹھوک کر آئین اور قانون کا فیصلہ دے قوم ساتھ کھڑی ہے۔