پشاور: (دنیا نیوز) گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ ہمارے صوبے میں بھی الیکشن لازمی ہونے چاہیئں لیکن اس کیلئے حالات سازگار نہیں۔
دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حاجی غلام علی نے کہا کہ سیاست میں مذاکرات ضروری ہیں اس کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا، ایک جماعت نے پارلیمنٹ میں بیٹھ کر مذاکرات نہیں کیے، الیکشن پر اتفاق رائے پیدا کرنا سیاسی جماعتوں اور قائدین کا کام ہے، تمام ساسی جماعتیں اور قوم ایک دن الیکشن کرانا چاہتے ہیں، سیاسی لوگوں کا کام ہے اس کا حل نکالیں۔
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بھی سیاسی لوگوں کو راستے دے گی تاکہ مل بیٹھ جائیں، سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ آمنے سامنے ہوں تو اچھی روایت نہیں ہے، میری ذاتی خواہش ہے کہ اس چیز کو پگھلنا چاہیئے، پارلیمنٹ اور عدلیہ کا الگ الگ کردار ہے، اگر ہم ایک دوسرے کے مقابلے میں آئیں گے تو ملک و قوم کا نقصان ہو گا۔