اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ڈی ایم سربراہ نے نیشنل گرینڈ ڈائیلاگ کی مخالفت کر دی جبکہ پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمان کے موقف پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے نزدیک نیشنل گرینڈ ڈائیلاگ غیر ضروری ہیں، سربراہ پی ڈی ایم کے گرینڈ ڈائیلاگ کے حوالے سے موقف پر پیپلز پارٹی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے سخت موقف پر شدید تحفظات ہیں، پی پی وفد نے قیادت کو معاملے سے آگاہ کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) راضی ہو گئیں
پیپلز پارٹی قیادت کا موقف ہے کہ وہ نیشنل گرینڈ ڈائیلاگ سے کسی طور پیچھے نہیں ہٹے گی، ملک کو بحران سے نکالنے کا واحد راستہ نیشنل گرینڈ ڈائیلاگ ہیں، سیاسی صورتحال کے پیش نظر نیشنل گرینڈ ڈائیلاگ ناگزیر ہیں، سیاست میں مذاکرات کے دروازے بند نہیں کئے جا سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کے وفد کی ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
پیپلز پارٹی کے ذرائع نے مزید بتایا کہ سیاست میں آج کے حریف کل کے حلیف ہوتے ہیں، انتخابات سے ہمیشہ کیلئے فرار حاصل نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کے رویے میں نمایاں لچک آئی ہے، ہمیں مولانا فضل الرحمان سے قومی مذاکرات کی مخالفت کی توقع تھی۔