اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی ہدایت پر سینیٹر طلحہ محمود کو وزارت مذہبی امور کا اضافی چارج دے دیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، سینیٹر طلحہ محمود کے پاس وفاقی وزارت سٹیٹ اینڈ فرنٹیئر ریجن کا قلمدان بھی ہے۔
خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور رواں ہفتے اچانک ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے تھے۔