اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسٰی بن سلمان آل خلیفہ کو ٹیلی فون کر کے عیدالفطر کی مبارک پیش کی ہے۔
دوران گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے بحرین کی حکومت اور عوام کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا جبکہ شاہ حمد بن عیسیٰ نے وزیراعظم شہبازشریف کا ٹیلی فون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
بحرین کے شاہ نے پاکستان کی حکومت اور عوام کو عیدالفطر کی مبارک دی، انہوں نے پاکستان کی حکومت اور عوام کیلئے گرمجوش نیک تمناﺅں کا اظہار بھی کیا۔