صدر مملکت، چیئرمین سینیٹ کا پرویز خٹک کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس

Published On 24 April,2023 07:00 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی اہلیہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے رہنما پی ٹی آئی پرویز خٹک کی اہلیہ کے انتقال پر افسوس اور اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا، انہوں نے ورثاء سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کیلئے صبر جمیل اور مرحومہ کیلئے مغفرت کی دعا کی۔

انتقال کی خبر کیلئے یہ پڑھیں: تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک کی اہلیہ انتقال کرگئیں

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور مرحومہ کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔

Advertisement