پکنک مناتے 3 جوان دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے

Published On 25 April,2023 08:49 pm

اٹک: (دنیا نیوز) دریائے سندھ میں سوجھنڈہ گاؤں کے مقام پر پکنک منانے آئے 3 نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ڈوبنے والوں میں 2 بھائی اور چچا زاد کزن شامل ہیں، ڈوبنے والے دو بھائیوں میں 17 سالہ زاہد اور 14 سالہ کاشف شامل ہیں جبکہ ان کا چچا زاد بھائی 17 سالہ تنویر احمد بھی ان کے ساتھ ہی ڈوب گیا۔

ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا تاہم ابھی تک ڈوبنے کا سراغ نہیں لگا، ریسکیو اہلکار لاشوں کی تلاش کیلئے انتھک کوشش کر رہے ہیں۔