اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت بغیر کارروائی 4 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد نے عون چودھری کا بیان قلمبند کرانے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ مؤخر کر دیا، سینئرسول جج نصر مِن اللہ کی چھٹی کے باعث آج فیصلہ نہ سنایا جاسکا۔
عون چودھری کو عدالت میں بیان قلمبند کرانے کی اجازت دینے پر فیصلہ 4 مئی کو سنایا جائے گا۔
عدالتی عملے کا کہنا ہے کہ سینئر سول جج نصرمِن اللہ بلوچ 2 مئی تک رخصت پر ہیں۔