کراچی : (ویب ڈیسک ) حج ڈائریکٹوریٹ نے سندھ سے تعلق رکھنے عازمین کو مناسکِ حج کی تربیت دینے کا شیڈول جاری کر دیا ہے، تربیتی پروگرام جمعرات 27 اپریل سے شروع ہو گا۔
حج ڈائریکٹوریٹ کےمطابق عازمین حج کے سندھ بھرمیں تربیتی پروگرام 21 روز تک جاری رہے گا، عازمین حج کی تربیت کا آغازآج سےجامع مسجد صدر حیدرآباد سے ہوگا۔
28 اپریل کو حجاج کا تربیت جامشورو میں ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں ہوگی ، 30 اپریل کو ٹنڈوالہیارسے تعلق رکھنے والے حجاج کو تربیت ایلیمنٹری اسکول میں ہوگا۔
یکم مئی کومٹیاری،2 مئی کو ٹنڈو آدم، 3 مئی کو نوابشاہ میں عازمین حج کو تربیت دی جائے گی۔
4 مئی سانگھڑ 5 مئی میرپورخاص 6 مئی عمرکوٹ 7 مئی کو ٹنڈو محمد خان اور بدین میں حجاج کی تربیت ہوگی۔کراچی میں عازمین حج کی تربیت 4 مئی تا 15 مئی تک شہرمیں قائم مختلف سینٹرزمیں ہوگی۔
رواں سال کے حجاج کو وزارت مذہبی امورنے ایس ایم ایس کے ذریعے بھی اطلاع دے دی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے سعودی عرب جانے سے قبل حج کی تربیت کو لازمی قراردیا ہے ، عازمین حج اپنے مقررہ وقت پرقریبی ٹریننگ سینٹرپرتربیتی پروگرام میں لازمی شرکت کریں، جبکہ تربیتی پروگرام میں غیرحاضرہونے کی صورت میں عازمین حج کو حج کے لیے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔