اسلام آباد: (دنیا نیوز) سرکاری حج سکیم میں درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے، 22 مارچ تک 26 ہزار سے زائد درخواستیں بینکوں میں موصول ہو چکی ہیں۔
ذرائع کے مطابق سپانسرشپ سکیم کے تحت بیرون ملک سے ڈالر منگوانے والے درخواست گزاروں کی تعداد 2 ہزار سے زائد ہو گئی ہے، درخواست گزاروں کے فیڈ بیک پر ان کی آسانی کیلئے بینکوں کو مزید ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
سمندر پار پاکستانی بیرون ملک سے بنوایا گیا میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ بھی بینک میں جمع کروا سکتے ہی، مشکل کی صورت میں سادہ صفحہ پر ایک بیانِ حلفی بینک میں جمع کروانا ہوگا کہ وہ صحت مند ہیں۔
سپانسر شپ بھجوانے والے کا عازمین حج سے خونی رشتہ ہونا ضروری نہیں، حج درخواست گزاروں کی آسانی کیلئے آسان اکاؤنٹ کی حد 10 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ کی جا چکی ہے۔