حج درخواستوں کی وصولی کیلئے نامزد بینک ہفتہ، اتوار کو بھی کھلے رہیں گے

Published On 24 March,2023 04:39 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حج درخواستوں کی وصولی کیلئے نامزد بینک ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق عوام کی آسانی کیلئے نامزد بینک تعطیل کے دوران حج درخواستیں وصول کریں گے۔

وزارت مذہبی امور کے مطالبے پر سٹیٹ بینک نے ہدایات جاری کر دیں، دوسری صورت میں 23 مارچ اور یکم رمضان کے باعث درخواست گزاروں کو 4 دن مسلسل انتظار کرنا پڑتا۔
 

Advertisement