حجاج کرام کی تربیت کا آغاز 28 اپریل سے کیا جائے گا

Published On 06 April,2023 07:56 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ڈائریکٹوریٹ آف حج لاہور کے زیر انتظام حجاج کرام کی تربیت کا آغاز 28 اپریل سے کیا جائے گا، آئندہ ماہ حج پروازیں اڑان بھریں گی۔

وزارت مذہبی امور کی طرف سے حج پالیسی کے اعلان کے بعد عازمین حج کی تربیت، مناسک حج سے آگاہی کیلئے بھی انتظامات کئے جا رہے ہیں، لاہور سمیت ملک بھر سے 1 لاکھ 80 ہزار عازمین سعودیہ کا سفر کریں گے۔

وزارت مذہبی امور نے 50 فیصد کوٹہ پرائیویٹ ٹریول ایجنسیز کو دے رکھا ہے، ڈائریکٹر حج لاہور اقرار احمد نے بتایا کہ لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد میں 28 ہزار حاجیوں کی تربیت کا پروگرام 28 اپریل سے شروع کیا جا رہا ہے۔

پاکستان سے سعودی عرب کیلئے حج پروازوں کا آغاز آئندہ ماہ مئی سے ہو گا۔