اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان آج 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش نہیں ہوں گے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد میں درج 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر چیف جسٹس عامرفاروق اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل2 رکنی بنچ دن 2 بجے سماعت کرے گا۔
گزشتہ سماعت پر عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کی تھی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان آج اسلام آباد ہائی کورٹ پیش نہیں ہوں گے، چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی جائے گی، سکیورٹی خدشات اور گاڑی کی ہائی کورٹ میں داخلے کی درخواست عمران خان پہلے ہی داخل کر چکے ہیں۔