اسلام آباد : (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تعداد 29 ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامرفاروق نے عمران خان کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کےخلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تعداد 29ہے ،عدالت کے حکم پر کیسز کی تفصیل عمران خان کو فراہم کردی گئی ہے۔
عدالت نےسابق وزیراعظم کو متعلقہ فورم سےرجوع کی ہدایت کرتے ہوئے مقدمات کی تفصیلات فراہمی اور گرفتاری سے روکنے سے متعلق درخواست نمٹا دی۔
یہ بھی پڑھیں :توشہ خانہ کیس: نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا
سرکاری وکیل نے بتایا کہ عمران خان نے تفصیلات کی فراہمی کے لیے ابھی تک قانون کے مطابق رابطہ نہیں کیا، عمران خان کو انفارمیشن ایکٹ 2017 کے تحت متعلقہ اداروں سے رجوع کرنا چاہیے ۔