وزیر اعظم سے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

Published On 03 May,2023 07:04 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں صوبے میں مجموعی امن و امان کی صورتحال اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گندم کی بھرپور فصل ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

نگران وزیر اعلیٰ نے حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری پر وزیر اعظم کو بریف کیا، شہباز شریف نے کہا رواں سال گندم کی بھرپور فصل کا فائدہ کسانوں تک پہنچانے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔