اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عدالت اور پولیس کے سامنے پیش نہ ہونا ہو تو معائنہ سرکاری ہسپتال سے ہوتا ہے، شوکت خانم سے عدالت نہ پیش ہونے کیلئے جھوٹی رپورٹ بنوائی گئی ہے۔
اپنے ایک بیان میں (ن) لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پہلے پلستر باندھ لیا، پھر بالٹی چڑھا لی، ریلی نکالی تو بالکل ٹھیک تھا، عدالتوں میں ٹرائل شروع ہیں، 10 دن آرام کا مشورہ اصل میں مقدمات سے بچنے کا مشورہ ہے، الیکشن کی رٹ بھی مقدمات سے بچنے کیلئے تھی، پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں بھی مقدمات سے بچنے کیلئے توڑی گئیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ عدالت سے شامل تفتیش ہونے کا حکم آتے ہی عمران نیازی کو بیماری کا دورہ پڑ گیا، عمران نیازی کو توشہ خانہ، ٹیریان کے ابو، فارن فنڈنگ سمیت دیگر چوریوں کے مقدمات میں جواب دینا ہے، کوڑے والی بالٹی سے بھی کام نہیں چلا تو مکمل آرام کا بہانہ چلا لیا تاکہ عدالت نہ جانا پڑے، جواب نہ دینا پڑے۔