عمران خان کا مقصد ملک میں افراتفری پھیلانا ہے، رانا ثنا اللہ

Published On 01 May,2023 10:08 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا مقصد ملک میں افراتفری پھیلانا ہے۔

پینسرہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان 126 دن دھرنے میں گالیاں دیتا رہا، عمران خان نے چینی صدر کے دورہ کے موقع پر دھرنا ختم کرنے سے انکار کیا، عمران خان کی وجہ سے سی پیک میں ایک سال کی تاخیر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سازش کرنا بند کردیں ،مزدور کے حالات ٹھیک ہوجائیں گے: مریم نواز

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ثاقب نثارملک کے لیے بابا رحمتے نہیں بلکہ بابا زحمتے ثابت ہوا، نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کر دیا گیا، نوازشریف کو ناحق سزا دینے کے لیے پتا نہیں کتنے کروڑ لیے ہوں گے، ان فیصلوں سے پاکستان کا نقصان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک سب کے سامنے ہے، ثاقب نثار کے فیصلوں سے پاکستان کو نقصان پہنچا، ثاقب نثار کی اولاد اور رشتہ دار آج لوگوں کو ٹانگیں توڑنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کی اہم وکٹیں اڑا دیں

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف دور میں آٹا 35 اور چینی 50 روپے مل رہی تھی، نواز شریف دور میں پاکستان 6.2 فیصد پر ترقی کر رہا تھا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمرانی فتنہ کو سازش کے تحت مسلط کیا گیا، 2018ء کے الیکشن میں دھاندلی کی گئی، انہوں نے سوال کیا کہ کونسا ایسا مشن تھا کہ اس فتنہ کومسلط کیا گیا؟

Advertisement