اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی اجلاس میں عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر آزادی اظہار کے حق میں قرار داد منظور کر لی گئی۔
قومی اسمبلی اجلاس میں قرارداد پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی مہرین رزاق بھٹو نے پیش کی، قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان سینسر شپ اور میڈیا پر پابندیوں کے خلاف ہے۔
قرار داد کے متن کے مطابق 3 مئی یوم آزادی صحافت کے طور پہ منایا جاتا ہے، یہ ایوان آزادی صحافت پہ یقین رکھتا ہے۔