تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا

Published On 05 May,2023 05:06 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج صبح ساڑھے 9 بجے سینیٹ اجلاس سے قبل ہو گا، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر شہزاد وسیم اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی و اتحادی سینیٹرز شریک ہوں گے اور سینیٹ اجلاس سے متعلق حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سینیٹ کا اجلاس آج صبح ساڑھے دس بجے ہو گا۔