اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو دہشت گردی کے مقدمات میں طلبی کے نوٹسز جاری کردئیے گئے۔
سابق وزیراعظم کے خلاف اسلام آباد پولیس کے تھانہ سی ٹی ڈی اور رمنا میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت الگ الگ 4 مقدمات درج ہیں جس میں شامل تفتیش ہونے کے لیے عمران خان کو طلبی کے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی طلبی خلاف قانون قرار
طلبی کے نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ عمران خان 10 مئی کو تھانہ رمنا اور 11 مئی کو تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمات میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں، عمران خان 11 مئی کو پولیس لائنز اسلام آباد میں دن 2 بجے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نوٹسز ان کی زمان پارک لاہور کی رہائش گاہ کے پتے پر بھیجے گئے ہیں۔