لاہور : ( دنیا نیوز ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے پی ٹی آئی سندھ کےصدر و سابق وفاقی وزیرعلی زیدی نے ملاقات کی ہے جس میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران چیئرمین تحریک انصاف کو سابق وفاقی وزیر کی جانب سے سندھ کی تنظیم کی کارکردگی پربریفنگ دی گئی اور صوبے سے بڑی شخصیات کی پارٹی میں متوقع شمولیتوں کے بارے آگاہ کیا گیا۔
عمران خان نے علی زیدی کو انتخابات کی تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے جلد سندھ کا دورہ کرنے کا عندیہ دیا۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سندھ سمیت تمام صوبوں میں تحریک انصاف حکومت بنائے گی، سندھ میں زرداری مافیا سے چھٹکارا حاصل کرنا ناگزیر ہوچکا ہے، سندھ کے عوام کی تحریک انصاف سےامیدیں وابستہ ہیں۔
علی زیدی نے کہا کہ سندھ کے عوام 15 سالوں سے زرداری مافیا کا ظلم سہہ رہے ہیں، سندھ میں متوقع بڑی شمولیتوں سے پارٹی مضبوط ہو گی، مضبوط امیدواروں کے ساتھ انتخابی میدان میں اتریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی @ImranKhanPTI سے صدر پی ٹی آئی سندھ @AliHZaidiPTI کی جیل سے رہائی کے بعد پہلی ملاقات۔
— Ali Zaidi News (@AliZaidiNews) May 5, 2023
صوبہ سندھ کے سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر تفصیلی گفتگو pic.twitter.com/Dct1QJKHb5