اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے انٹرپول کے ذریعے فرح گوگی کو گرفتار کر کے پاکستان لانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے میں فرح گوگی کے خلاف جاری منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت ہوئی، ایف آئی اے نے فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے لیے انٹرپول سے رابطہ کر لیا۔
فرح گوگی کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری ہونے کے بعد بذریعہ انٹرپول اس کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی،عدالت فرح گوگی کو منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے فرح گوگی کے خلاف منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کر لیے ہیں۔