لندن: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے اس کی بالادستی دستی کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔
لندن میں دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو مسائل سے نکالنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، پاکستان جب مشکل میں تھا تب بھاگ دوڑ سنبھالی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سر سے پاؤں تک جھوٹا، مکار آدمی ہے: وزیر اعظم شہباز شریف
انہوں نے کہا اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے، میاں نواز شریف سے اہم ملاقات ہوئی، انہوں نے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے سخت اقدامات کرنے کو کہا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ برطانیہ کا دورہ کامیاب رہا، کنگ چارلس کے ساتھ ملاقات بہت اچھی رہی انہوں نے پاکستان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے مشکل فیصلے لینے پڑے، مخلوط حکومت میں شامل تمام جماعتیں ملکی مسائل کے حل کیلئے فکر مند ہیں۔