آئینی حق ٹویٹر ، ریلی، جلسوں پہ نہیں ملتا، ثبوت لے کر عدالت، تھانے جائیں، مریم اورنگزیب

Published On 08 May,2023 06:48 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئینی حق ٹویٹر ، ریلی، جلسوں پہ نہیں ملتا، ثبوت لے کر عدالت، تھانے جائیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حق صرف آئین اور قانون کے تحت ہیں، ہر شہری اپنے حقوق کے تحفظ کا پورا قانونی حق رکھتا ہے جس کا تقاضا ہے کہ تھانے اور عدالت جائے، ثبوت دے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کو تاحیات نا اہل کرنے والوں کو چوکوں پر لٹکایا جائے: جاوید لطیف

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 35 پنکچر، 10 ارب، سائفر، امریکی سازش جیسے الزام تم نے لگائے اور ثبوت کوئی نہیں، عدالت میں کیوں نہیں جاتے اگر ثبوت ہیں؟۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ جھوٹے الزام لگانا، الزام تراشی کرنا، بہتان بازی کرنا کسی کا نہ قانونی حق ہے اور نہ آئینی حق ہے؟۔