لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے لاہور کے ماسٹر پلان 2050 پر عمل درآمد روکنے کے حکم امتناع میں مزید توسیع کر دی۔
لاہور ہائی کورٹ میں لاہور ماسٹر پلان 2050 کی منظوری کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے شہری عبدالرحمان سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔
درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ لاہور ماسٹر پلان 2050 قانون کے خلاف منظور کیا گیا۔
عدالت نے ایل ڈی اے کو متعلقہ دستاویزات اربن یونٹ کو دینےکاحکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اربن یونٹ ماسٹر پلان پر نظر ثانی کے ٹی او آرز آئندہ سماعت پر پیش کرے۔
لاہور ہائی کورٹ نے ایل ڈی اے کو عدالت کی معاونت کیلئے سینئر افسر مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید کارروائی دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی۔