عمران خان کی گرفتاری، امریکا سمیت کئی ممالک کی ٹریول ایڈوائزی جاری

Published On 10 May,2023 08:49 am

جرمنی : (ویب ڈیسک ) سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور یورپی یونین نے ٹریول ایڈوائزی جاری کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹریول ایڈوائزی میں کہا گیا ہے کہ شہری آزاد کشمیر، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں غیرضروری سفر سے گریز کریں۔

اس حوالے سے کینیڈین ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ دہشت گردی، بدامنی اور اغوا کا خطرہ ہے، مغربی طرز کے ریستورانوں اور شاپنگ سینٹرز میں محتاط رہا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں :القادر ٹرسٹ کیس: نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کر لیا

کینیڈین ہائی کمیشن سے جاری ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں سیکیورٹی فورسز ہائی الرٹ پر ہیں ، شہری ان علاقوں میں جانے سے گریز کریں جہاں مظاہرے ہورہے ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کر لیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ 

Advertisement