پنجاب کے بعد اسلام آباد میں بھی فوج تعینات کر دی گئی

Published On 10 May,2023 08:43 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے پنجاب کے بعد اسلام آباد میں بھی فوج تعینات کر دی گئی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج کے دستے مختلف مقامات پر پہنچ رہے ہیں، چیف کمشنر اسلام آباد کی درخواست پر فوج تعینات کی گئی ہے، پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی فوج تعینات کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں امن و امان کی صورت حال بہتر کرنے کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری

آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت وفاقی دارالحکومت میں فوج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کی کاپیاں چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد سمیت متعلقہ محکموں کو بھی بھیج دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاق نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں فوج تعیناتی کی منظوری دیدی

خیبرپختونخوا حکومت نے بھی صوبے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے وزارت داخلہ کو مراسلہ لکھا جس میں آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعینات کرنے درخواست کی گئی ہے۔