لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زلفی بخاری نے کہا ہے کہ تاریخ سے ناواقف لوگ نہیں جانتے کہ سیاسی تحاریک گرفتاریوں سے مزید تیز ہوتی ہیں۔
اپنے ایک بیان میں رہنما پی ٹی آئی زلفی نے کہا کہ عمران خان کے بعد اسد عمر کی گرفتاری غیر قانونی ہے، عثمان ڈار کے گھر توڑ پھوڑ کی گئی، فواد چودھری کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی گرفتاری کیخلاف ملک بھر میں جھڑپیں اور احتجاجی مظاہرے
ان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کی خواتین رہنماؤں کو بھی گرفتار کیا جا رہا ہے، پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج
خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان ملک بھر میں سراپا احتجاج ہیں، ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے الزامات میں اب تک سینکڑوں کارکنان اور پارٹی رہنماؤں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔