اسلام آباد : (دنیا نیوز) عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران جی ایچ کیو حملے میں ملوث راجہ بشارت سمیت درجنوں کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
جی ایچ کیو پر حملے کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں سابق صوبائی وزیر پنجاب راجہ بشارت سمیت درجنوں کارکنان نامزد ہیں۔
مقدمے میں انسداد دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، ایف آئی کے مطابق نامزد ملزمان نے گزشتہ روز جی ایچ کیو گیٹ نمبر ایک پر حملہ اور توڑ پھوڑ کی۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ نامزد ملزمان پٹرول بم کے ساتھ لیس تھے اور افواج پاکستان کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔
متن کے مطابق ملزمان نے سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کی قیادت میں جی ایچ کیو بلڈنگ کے شیشے توڑے، راجہ بشارت سمیت ملزمان کے خلاف مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔