لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی سے گرفتار ہونے سے قبل موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان عوام کے دلوں میں بستے ہیں، وہ واحد سیاستدان ہیں جو چاروں صوبوں میں مقبول ہیں۔
تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الہٰی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی وحشیانہ طریقے سے گرفتاری نواز شریف کو خوش کرنے کیلئے کی گئی ہے، ملک میں آج افراتفری کا عالم ہے، سارا پاکستان عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج کیلئے سڑکوں پر ہے۔
انہوں نے مزید کہا اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے، انشاء اللہ ایک دن ضرور انصاف ملے گا، عمران خان بین الاقوامی شہرت کی حامل شخصیت ہیں، ساری دنیا کے سربراہان نے ان کی گرفتاری کی مذمت کی ہے، عمران خان کی رہائی تک تحریک انصاف کا پرامن احتجاج جاری رہے گا۔