اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان کی نیب کیس میں گرفتاری کیخلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایک اور درخواست دائر کر دی گئی۔
سپریم کورٹ میں عمران خان کی گرفتاری کے خلاف درخواست ایڈووکیٹ محبوب اسلم گجر کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت دفاع اور قومی احتساب بیورو (نیب) کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کی حفاظت یقینی بنانے کا حکم دیا جائے، گرفتاریاں اختیارات کا ناجائز استعمال ہے، ایسی گرفتاریاں سیاسی انتقام اور امتیازی عمل ہے۔
ایڈووکیٹ محبوب اسلم گجر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں عمران خان کی رہائی اور گرفتاری کی تحقیقات کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔