غیر یقینی صورتحال کے باعث کراچی، اسلام آباد، لاہور کیلئے 60 پروازیں منسوخ

Published On 12 May,2023 09:36 am

لاہور، کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان میں غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے بڑے ایئر پورٹس کیلئے مختلف ایئرلائنز کی 60 سے زائد ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر آنے اور جانے والی 14 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، لاہور ایئرپورٹ سے آنے اور جانے والی 12 پروازیں منسوخ یا غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں، دیگر زیادہ تر پروازوں کی آمد اور روانگی کے حوالے سے غیر یقینی صورتِ حال ہے۔

کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے مسافر کم ہونے کی وجہ سے فلائٹس متاثر ہوئی ہیں۔

کراچی ایئرپورٹ کے آمد اور روانگی کے شیڈول کے مطابق کراچی سے جدہ کیلئے پرواز ای آر 811 اور ای آر 812، مدینہ کیلئے پی کے 743، مسقط کیلئے سلام ایئر کی پرواز او وی 292، دبئی کیلئے امارات ایئر کی پرواز ای کے 605 اور 604، ای کے 609 اور 608، مسقط کیلئے ڈبلیو وائی 323 اور 324، ریاض کیلئے پی کے 729، بغداد کیلئے پرواز آئی ایف 331 اور آئی ایف 332 پی آئی اے کی باکو سے کراچی کیلئے پرواز پی کے 154 منسوخ کی گئی ہے۔

کراچی سے اسلام آباد کیلئے پی کے 369، پی ایف 121 اور پی ایف 122، 9 پی 670 اور 9 پی 871 ، پی اے 200، پی ایف 127، ای آر 502، لاہور کیلئے پی کے 302 اور پی کے 303، 9 پی 840 اور 9 پی 841، پی ایف 141، ای آر 520، پی اے 406، پی کے 306، پی ایف 147، تربت کیلئے پی کے 501 اور پشاور کیلئے پی کے 350 اور پی کے 351 منسوخ کر دی گئی ہیں۔
 

Advertisement