عمران خان کو پیر تک کسی بھی مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

Published On 12 May,2023 05:41 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ملک بھر میں درج کسی بھی مقدمے میں پیر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاہور میں درج 4 مقدمات میں عمران خان کی 10 روز کے لئے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کاعمران خان کو 17 مئی تک کسی نئے مقدمہ میں گرفتار نہ کرنیکا حکم

عمران خان کی لیگل ٹیم کے مطابق حفاظتی ضمانتوں کا تحریری حکم نامہ ملنے اور ضمانتی مچلکے جمع کرائے جانے تک عمران خان کمرہ عدالت میں ہی موجود رہیں گے۔

اس سے قبل ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران عمران خان نے روسٹرم پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ وہ مجھے دوبارہ گرفتار کر لیں گے ، رانا ثناءاللہ ایک کرمنل آدمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: القادر ٹرسٹ کرپشن کیس: عمران خان کی 2 ہفتے کیلئے عبوری ضمانت منظور

عمران خان نے کہا کہ میں ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کا لیڈر ہوں ، عدالت سے پروٹیکشن لینے کے لئے موجود ہیں، کسی بھی مقدمے میں گرفتاری سے روکا جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کچھ لوگ ملک کو 1971 کی پوزیشن پر لے جانا چاہ رہے ہیں، یہ عوام اور فوج کو آمنے سامنے کر کے کیا حاصل کرنا چاہ رہے ہیں؟۔

Advertisement