عازمین حج کیلئے ادویات اعلیٰ معیار کی ہونی چاہئیں، سینیٹر طلحہ محمود

Published On 13 May,2023 07:24 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے ادویہ ساز کمپنیوں کے نمائندگان سے کہا ہے کہ عازمین حج کیلئے ادویات اعلیٰ معیار کی ہونی چاہئیں۔

سینیٹر طلحہ محمود کے زیرصدارت ادویہ ساز کمپنیوں کے نمائندگان کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کمپنیوں کی جانب سے فراہم کی گئی ادویات کے معیار پر غور کیا گیا۔

وزیر مذہبی امور نے کہا کہ ادویات کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزارت کی جانب سے مکہ اور مدینہ میں 2 ہسپتال قائم کئے جائیں گے۔

طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے بہترین ڈاکٹرز عازمین حج کی خدمت پر مامور کئے گئے ہیں، عازمین کو بروقت میڈیکل کی سہولت فراہم کی جائے گی۔