اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے فیصلے پر نظرثانی کیلئے دائر الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔
چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بینچ کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر 3 رکنی خصوصی بینچ کا حصہ ہوں گے۔
قبل ازیں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے پنجاب میں 14 مئی کوانتخابات کروانے کا حکم دیا تھا۔