اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ڈی ایم کے احتجاج کے باعث ریڈ زون میں داخلے کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق ریڈ زون میں داخل ہونے کیلئے 5 میں سے 2 راستے کھلے ہیں، ریڈ زون کیلئے میریٹ ہوٹل یا سرینا چوک کا راستہ اختیار کیا جائے، مارگلہ روڈ، نادرا چوک اور ڈی چوک کے راستے بند ہیں۔
دوسری جانب سپریم کورٹ کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی سپریم کورٹ کے باہر آمد کا سلسلہ جاری ہے، ڈی چوک اور اطراف کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کی بھاری نفری بھی سپریم کورٹ کےباہر سکیورٹی پر مامور ہے، سپریم کورٹ کے باہر ایف سی اور رینجرز کے اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات ہے۔
خیال رہے کہ پی ڈی ایم نے آج سپریم کورٹ کے سامنے دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔